شازیہ مری نے پنجاب میں داعش کی موجودگی بارے اصل حقائق قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ کر دیا

(ن) لیگ کا وفاقی وزیر کہتا ہے ملک میں داعش نہیں پنجاب کا وزیر قانون کہہ رہا ہے ہم نے داعش کے 100لوگوں کو گر فتار کر لیا ہے اور درجنوں شام جا چکے ہیں ‘نیشنل ایکشن پلان کی پیپلزپارٹی مکمل سپورٹ کر تی ہے اس پر پنجاب میں بھی مکمل عمل ہو نا چاہیے ‘پیپلزپارٹی کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہم تو دہشت گردوں کے خلاف جانوں کے نذرانے دینے والوں میں شامل ہیں ‘ لاہور کے علاقہ لبرٹی چوک میں مقتول گور نر پنجاب سلمان تاثیر کی یاد میں شمعیں روشن کر نے کی تقر یب کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو

پیر 4 جنوری 2016 20:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے پنجاب میں داعش کی موجودگی بارے اصل حقائق قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا وفاقی وزیر کہتا ہے ملک میں داعش نہیں پنجاب کا وزیر قانون کہہ رہا ہے ہم نے داعش کے 100لوگوں کو گر فتار کر لیا ہے اور درجنوں شام جا چکے ہیں ‘نیشنل ایکشن پلان کی پیپلزپارٹی مکمل سپورٹ کر تی ہے اس پر پنجاب میں بھی مکمل عمل ہو نا چاہیے ‘پیپلزپارٹی کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہم تو دہشت گردوں کے خلاف جانوں کے نذرانے دینے والوں میں شامل ہیں ۔

لاہور کے علاقہ لبرٹی چوک میں مقتول گور نر پنجاب سلمان تاثیر کی یاد میں شمعیں روشن کر نے کی تقر یب کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو شازیہ مری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قائد بے نظیر بھٹو شہید نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جان کا نذرانہ دیا ہے مگر بدقسمتی سے آج پیپلزپارٹی کے دہشت گردوں کی حمایت کی باتیں ہو رہی ہیں جنکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل سے ملک میں دہشت گردی کم ہو ئی ہے ہمیں ملک میں نفر توں سے پاک آزاد سوچ سے آگے بڑھنا ہو گا اور نیشنل ایکشن پلان پر پنجاب میں بھی مکمل عمل ہو نا چاہیے یہاں سے حکومتی وزیر خود اس بات کی تصد یق کر رہے ہیں کہ پنجاب سے 100لوگ داعش میں شامل ہونے کیلئے شام جا چکے ہیں جبکہ ایک وفاقی وزیر کہتا ہے کہ ملک میں داعش کانام ونشان نہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت جھوٹ نہ بولنے بلکہ داعش کے معاملے میں اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں