اقتصادی راہداری پر وفاق کے دعدوں سے انحراف نے منصوبے کو متنازعہ بنادیا ،حکومت فوری طور پر اے پی سی بلا کرسب کو اعتماد میں لے ، چھوٹے صوبوں کے تحفظات دور کئے جائیں

امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی مختلف وفود سے گفتگو

پیر 4 جنوری 2016 20:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے اقتصادی راہداری پر وفاق کے دعدوں سے انحراف نے منصوبے کو متنازعہ بنادیاہے۔حکومت فوری طور پر اے پی سی بلا کرسب کو اعتماد میں لے ، چھوٹے صوبوں کے تحفظات دور کرے اور راہداری منصوبے کے روٹ کو فائنل کرے ۔

(جاری ہے)

پیر کو منصورہ میں ملاقات کرنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری میگا پروجیکٹ کو متنازعہ بنایا جارہا ہے ،امریکہ اور بھارت نہیں چاہتے کہ چین کا خطے میں اثرو رسوخ بڑھے اور اقتصادی راہداری منصوبے سے دونوں ممالک کی معیشت مزید بہتر ہو،انہوں نے کہا کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ پاکستا ن عالمی صیہونی مالیاتی اداروں کے چنگل سے آزاد ہو کراقتصادی لحاظ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو۔

انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر اس اہم منصوبے پر قومی قیادت کو اعتماد میں لے اور چھوٹے صوبوں کے اعتراضات اور تحفظات کا غیر جانبداری سے جائزہ لیکر انہیں دور کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے سستی اور کاہلی سے کام لیا تو بہت دیر ہوجائے گی اور یہ منصوبہ بھی کالا باغ ڈیم کی طرح تنازعات کا شکار ہوجائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں