فارمانائٹس ہاؤسنگ سوسائٹی کے 680ملین کے کرپشن سکینڈل میں ملوث دوسرے مرکزی ملزم غفور وٹو کی 14جنوری تک عبوری ضمانت منظور

پیر 4 جنوری 2016 21:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے فارمانائٹس ہاؤسنگ سوسائٹی کے 680ملین کے کرپشن سکینڈل میں ملوث دوسرے مرکزی ملزم غفور وٹو کی 14جنوری تک عبوری ضمانت منظور کر لی جبکہ ملزم کو نیب کی تحقیقات میں شامل ہونے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر اقبال سدھو کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ملزم غفور وٹو کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب میں فارمانائٹس ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریفرنس زیر التواء ہے جس میں پلاٹوں کی خریدوفروخت کا مجموعی طور پر 680 ملین کا فراڈ کیا گیا ہے، اس ریفرنس میں نیب پہلے ہی ایک مرکزی ملزم ظہور وٹوکو گرفتار کر چکی ہے اور اب دوسرے ملزم غفور وٹو کی گرفتاری کا بھی خدشہ ہے، ملزم غفور وٹو اپنے ذمہ واجب الادرقم واپس کرنے کیلئے تیار ہے اور متاثرین کو بھی رقوم واپس کرنا چاہتا ہے، ملزم نیب کے ساتھ تفتیش میں بھی تعاون کرنے کیلئے راضی ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کی عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

فاضل عدالت نے غفور وٹو کی چودہ جنوری تک عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے ملزم کو نیب کی تحقیقات میں شامل ہونے کا حکم دیدیا اور کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں