لاہور ڈاکوؤں اور چوروں کی آماجگاہ بن چکا ‘ ذکر اﷲ مجاہد

حکومت امن و امان قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ‘ امیر جماعت اسلامی لاہور

پیر 4 جنوری 2016 21:36

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اﷲ مجاہد نے کہا کہ لاہور شہر ڈاکو ؤں اور چوروں کی آما جگا ہ بن چکا ہے پولیس کی بھاری نفری وی آئی پی روٹس اور پروٹوکول پر لگی ہوئی ہے ، شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز منصورہ کالج مارکیٹ میں ہونیوالی ڈکیتی کی پرُزور مذمت کرتے ہوئے کہا اور مطالبہ کیا کہ پولیس ڈاکوؤں اور اس کے پشت پناہوں کو فی الفور گرفتار کرے ۔

انہوں نے کہا کہ حکمران شہر میں امن وامان قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں اصل میں ان ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کے سیاسی سرپرستوں اور سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کئے بغیر شہر میں امن و امان کو قائم کرنا ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اؤل تویہ جرائم پیشہ افراد گرفتار ہی نہیں ہوتے اگر کہیں عوام کی مدد اور تعان سے گرفتار ہو بھی جائیں تو ان کے سیاسی پشت پناہ انہیں فوری طور پر رہا کر وا لیتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں اسٹریٹ کرائم میں گذشتہ سالوں کی نسبت کئی گنا اضافہ ہوا ہے خواتین سے پرس، موبائل فون چھیننے سڑکوں اور گلیوں میں وارداتیں کرنے والے گروہ روزانہ سینکڑوں افراد کو نشانہ بنا تے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار وں اورافسران کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کے باوجود شہر میں جرائم کم ہونے کی بجائے بڑھتے جارہے ہیں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں آنیوالی کرائم کی چند خبروں کے علاوہ بھی دیگر بہت سے جرائم میں کئی گناہ اضافہ ہوا ہے اور ڈاکوؤں اور چوروں کے گروہوں کی واردتوں نے پورے لاہور شہر کو پریشان کر رکھا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں