پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا کرک باراتیوں کی بس میں سلنڈر دھماکے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

پیر 4 جنوری 2016 21:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے سیاسی مشیر اعجازاحمدچوہدری، شبیرسیال ، ثوبیہ کمال، فیاض بھٹی نے کرک میں باراتیوں کی بس میں سلنڈر پھٹنے سے چودہ قیمتیں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تمام حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں اور گاڑیوں میں لگے ناقص سلنڈروں کو چیک کر کے فوری تبدیل کیا جائے اور تاکہ آئندہ کسی قیمتی جان کا ضیاع نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں