جماعت اسلامی پی پی151کے نومنتخب امیرمحمد اسلم شاہین اور سیکرٹری جنرل احمدسلمان بلوچ نے عہدے کاحلف اٹھالیا

پیر 4 جنوری 2016 22:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی پی پی151کے نومنتخب امیرمحمد اسلم شاہین اور سیکرٹری جنرل احمدسلمان بلوچ نے عہدے کاحلف اٹھالیا۔امیرجماعت اسلامی لاہور ذکر اﷲ مجاہد نے حلف لیا۔امیر ضلع کی مشاورت سے ارشد مجید نائب امیر،محسن بشیر اور عباس چوہان کوڈپٹی سیکرٹری اور محمودالاحد چوہدری کوسیاسی امور کانگران مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل معیدقریشی کی رہائش گاہ پر یونین کونسل کے امراء اور سیکرٹریز کے تنظیمی اجلاس میں ذمہ داران سے امیر ضلع ذکراﷲ مجاہد نے حلف لیا۔اجلاس میں ذکراﷲ مجاہد نے اپنے خطاب میں کہاکہ اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان جوکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی خواہش ہے اور عوامی امنگوں کا ترجمان ہے،لاہور اس کاپیش خیمہ ثابت ہو گا۔لاہور کاکوئی گھر ایسا نہیں رہے گا جس میں یہ انقلابی پیغام نہیں پہنچے گا۔انشاء اﷲ ایک نئی لگن اور جذبے کے ساتھ ہم لوگوں کے جذبات کے عین مطابق اس ملک کو فلاحی اور ترقی یافتہ ریاست بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں