ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کاوفد پاکستان پہنچ رہا ہے ‘ صدر پی او اے
414 رکنی دستے کی فہرست تیار کی گئی ہے ،حکومت کی طرف سے اجازت ملنے کی صورت میں پاکستان کا وفد سکیورٹی کاجائزہ لینے بھارت جائیگا انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے قواعد کے مطابق پی او اے کے انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں ‘لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن کی پریس کانفرنس
پیر 4 جنوری 2016 23:01
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء ) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشین کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے کہا ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کی دعوت دینے کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا4 رکنی وفد پاکستان پہنچ رہا ہے جو وفاقی وزیر بین الصوبائی امور اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام سے ملاقات کرے گا،انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے قواعد کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں جن میں آئندہ چار سالہ مدت کیلئے خفیہ رائے شماری کے ذریعے عہدیداروں کا انتخاب کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ عارف حسن نے بتایا کہ ساؤتھ ایشین گیمز کیلئے 20 کھیلوں کے 414 رکنی دستے کی فہرست تیار کی گئی ہے ۔(جاری ہے)
ساؤتھ ایشین گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کاچار رکنی وفد اسلام آباد میں وفاقی وزیر بین الصوبائی امور اور پاکستان سپورٹس بورڈ حکام سے ملاقات کے بعد 7جنوری کولاہور پہنچے گا جس میں قومی سیف گیمز کے لئے پاکستانی دستے کیلئے سکیورٹی کلیئرنس اور ویزہ سمیت دیگر امور طے کئے جائیں گے۔
حکومت کی طرف سے اجازت ملنے کی صورت میں پاکستان کا وفد سکیورٹی کاجائزہ لینے بھارت جائے گا ،سکیورٹی وجوہات کے باعث دستہ بذریعہ جہازبھارت جائیگا۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کیلئے احسان مانی کو بطور چیف الیکشن کمشنربرقرار رکھا گیا ہے، لوزین معاہدہ کے مطابق انتخابات میں پی او اے کی جانب سے مختلف فیڈریشنوں کے معطل عہدیداران بھی مشروط طور پر حصہ لے سکیں گے۔ نئے انتخابات کے انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے آئی او سی اور او سی اے کی ہدایات کی روشنی میں ایسے تمام افراد انتخابی عمل میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے جن پر متوازی اولمپک ایسوسی ایشن قائم کرنے کی پاداش میں پابندی عائد کر دی گئی تھی تاہم اس کیلئے انہیں عدالتوں میں دائر تمام مقدمات واپس لینا ہوں گے۔ ایسی فیڈریشنز کو خطوط لکھ دئیے گئے ہیں تاکہ وہ انتخابات سے قبل معاہدہ کے مطابق عدالتوں میں پی او اے کے خلاف دائر مقدمات واپس لے سکیں۔ ووٹر لسٹ میں وہی فیڈریشن شامل ہوں گی جس کی تصدیق اس کی انٹرنیشنل باڈی کر ے گی جس کے لئے پی او اے نے آئی او سی کو خط لکھ دیا ہے جہاں سے تصدیق کے بعد الیکشن سے ایک ہفتہ قبل ووٹر لسٹ جاری کر دی جائے گی ۔ سید عارف حسن کا کہنا تھاکہ نیشنل سپورٹس پالیسی کا اطلاق پی او اے ا ور اس سے ملحقہ صوبائی ایسوسی ایشنوں پر نہیں ہوتا لہٰذاا پی او اے کی جنرل کونسل نے مجھے دوبارہ صدارت کیلئے نامزد کیا تو یہ ذمے داری دوبارہ نبھانے کیلئے تیار ہوں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
گزشتہ 24 گھنٹوں میں167 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،ترجمان
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات کے پیش نظر صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری
لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد
وزیر بلدیات پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،لاہور ری ویمپنگ پلان میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا
لاہور، دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
کمشنر کی زیرِ صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے اطلاق وستھرا پنجاب کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
لاہور بورڈ سے منسلک ہونے کیلئے ہائی و ہایئر سیکنڈری سکولز و کالجز کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیرنے حلف اٹھا لیا،سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ،حافظ نعیم الرحمن
سوئی ناردرن کاگیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری، مزید 162 کنکشن منقطع، جرمانہ عائد
لاہورہائیکورٹ کی کامیاب امیدوارکے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست پر مدمقابل امید وار کو ترمیم ..
لاہورہائیکورٹ،سیاستدانوں کے نام پر سرکاری عمارتوں ،شاہراہوں ودیگر مقامات کو منسوب کرنے کیخلاف درخواست ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی