ایگریکلچرپروگرام کے تحت چھوٹے کاشکاروں کو پچاس فیصد سبسڈی پر جدید زرعی آلات کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کا مرحلہ مکمل

حکومت کے اس اقدام سے انہیں پیداوار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، کسان

منگل 5 جنوری 2016 12:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء)پنجاب کی تحصیل علی پور میں ایگریکلچرپروگرام کے تحت چھوٹے کاشکاروں کو پچاس فیصد سبسڈی پر جدید زرعی آلات کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے انہیں پیداوار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں حکومت پنجاب کے ایگریکلچر میکا نائزیشن پروگرام کے تحت چھوٹے کسانوں کیلئے جدید زرعی آلات دینے کیلئے قرعہ اندزی کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے تحت کاشتکار پچاس فیصد سبسڈی پر جدید زرعی آلات حاصل کر سکیں گے۔
قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے کاشتکاروں نے حکومت پنجاب کے اس مثبت اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے چھوٹے کاشتکار کو بہت فائدہ ہو گا۔ جدید مشینری ملنے سے وہ بہتر پیداوار کا ہدف حاصل کر سکیں گے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان جیسے زرعی ملک میں کسانوں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے مزید سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ ملکی خوشحالی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں