سینئر اداکاروں کیساتھ نئے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کر کے پنجابی فلموں کا سنہری واپس لایا جا سکتا ہے ‘ صوبیہ خان

منگل 5 جنوری 2016 13:26

سینئر اداکاروں کیساتھ نئے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کر کے پنجابی فلموں کا سنہری واپس لایا جا سکتا ہے ‘ صوبیہ خان

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ پشتو فلموں کی طرح پنجابی فلموں کو بھی وہ عروج حاصل ہو سکتا ہے جو سلطان راہی ( مرحوم ) کے دور میں ہوا کرتا تھا ، اداکار شان ، معمر رانا ، سعود ، بابر علی ، ببرک شاہ اور اسد ملک سمیت نئے ٹیلنٹ کو آگے لا کر پنجابی فلموں کے سنہری دور کا بھرپور طریقے سے دوبارہ آغاز کرنا چاہیے ۔

” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے پنجابی فلموں میں کام کرنے کا بڑا شوق ہے اور میری طرح شوبز میں اور بھی اداکارائیں موجود ہیں جو پنجابی فلموں میں کام کر کے اپنی صلاحیتوں کو منوانا چاہتی ہیں مگر بدقسمتی سے ان کو مواقع فراہم نہیں کیے جا رہے ۔

(جاری ہے)

صوبیہ خان نے اس امر پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی فلم انڈسٹری کسی دور میں نامور ہدایتکار مقابلے بازی کی فضاء میں پنجابی فلمیں بناتے رہے مگر اب یہ سلسلہ بلکل ختم ہو گیا ہے اور 2015ء میں کوئی بھی قابل ذکر پنجابی فلم نہیں بن سکی ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس صائمہ نور ، نرگس ، ثناء اور ریشم جیسی سینئر اداکارائیں موجود ہیں مگر وہ بھی فلمی بحران کی وجہ سے فارغ گھر بیٹھی ہیں ۔ سینئر اداکاروں کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کر کے پنجابی فلموں کا سنہری واپس لایا جا سکتا ہے۔ پنجابی فلموں کے دور کو واپس لانے کے لئے نئے سرمایہ کاروں کے ساتھ نئے ڈائریکٹر و رائٹر اور اداکاروں کو انڈسٹری میں کام کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے ، تب جا کر پنجابی فلم انڈسٹری بحال کر سکتے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں