رواں سال 50کے قریب نئی فلموں کی ریلیز متوقع

منگل 5 جنوری 2016 13:31

رواں سال 50کے قریب نئی فلموں کی ریلیز متوقع

لاہور۔5 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 جنوری۔2016ء)رواں سال 50کے قریب نئی فلموں کی ریلیز متوقع ہے ۔ان فلموں میں زیادہ تر کراچی میں تیار ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

آنے والی نئی فلموں میں ہدایت کار شہزاد رفیق کی فلم سیلوٹ، ہدایت کار معمر رانا کی فلم سکندر، فلمساز و ہدایت کار جاوید شیخ کی فلم وجود، سنگیتا کی فلم تم ہی تو ہو، اقبال کشمیری کی فلم ڈھول تو بجے گا شا مل ہیں۔ان کے علا وہ فیصل قریشی، زیبا بختیار، چوہدری اعجاز کامران، سید نوربھی فلمیں بنا ئیں گے۔نئی فلموں کی ریلیز کے حوالے سے رواں برس گزشتہ برس کی نسبت بہتر رہے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں