حکومت لوڈشیڈنگ بحران پر صرف سیاست کر رہی ہے ‘ سعدیہ سہیل رانا

منگل 5 جنوری 2016 13:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے وفاقی وزیر خواجہ آصف کے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت وفاقی اداروں کا ایک پیج پر ہونے کا دعویٰ کرتی ہے جبکہ حکومت کی کابینہ ہی ایک پیج پر نہیں ،وزیر اعظم انرجی بحران پر قابو پانے کے کچھ دعویدار ہیں جبکہ خواجہ آصف اس کے برعکس بیانات دے رہے ہیں جس سے انرجی بحران پر حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت لوڈشیڈنگ بحران پر صرف سیاست کر رہی ہے اور انتخابات سے پہلے دکھائے گئے سنہرے خوابوں کی طرح اب بھی قوم کو چکر دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے انرجی منصوبوں کا صرف افتتاح کیا ہے جبکہ کوئی بھی منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا ہر منصوبوں کرپشن کی نذر ہوا ہے اور میگا سکینڈل بن کر سامنے آیا ہے جس میں بہاولپور اور نندی پور پاور پراجیکٹ سرفہرست ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں