لاہور : معروف ناول نگار بانو قدسیہ نے بھی عمران خان کی تعریف کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 جنوری 2016 14:22

لاہور : معروف ناول نگار بانو قدسیہ نے بھی عمران خان کی تعریف کر دی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 جنوری 2016 ء) : معروف ناول نگار اور مصنف بانو قدسیہ نے بھی عمران خان کی تعریف کر دی۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بانو قدسیہ سے عمران خان سے متعلق پوچھا جس پر انہوں نے بتایا کہ عمران اکثر ہمارے گھر آتا تھا ، اور کبھی کبھی تو کرکٹ بھی کھیلتا تھا۔

(جاری ہے)

اور کسی کو ہمارے گھر کے اندر آنے کی اجازت نہیں تھی سوائے عمران کے۔ جس پر ریحام خان نے سوال کیا کہ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آپ نے انہیں سمجھایا ہو یا ڈانٹ دیا ہو جس پر بانو قدسیہ نے کہا کہ نہیں ایسا بالکل نہیں تھا ، وہ مجھے اتنا پیارا لگتا تھا کہ میں نے کبھی اس کو نہیں ڈانٹا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں