وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کل ٹیوٹا کے زیر اہتمام تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے
منگل 5 جنوری 2016 15:14
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) کے زیر اہتمام تین ماہ دورانیہ کے لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل (ایل ٹی وی) ڈرائیونگ کورس کے پہلے مرحلے میں پاس شدہ 1200نوجوانوں کو سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب کل (بدھ)کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں منعقد ہو رہی ہے جس میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف بطورمہمان خصوصی شرکت کرینگے۔
اس موقع پر پاس آؤٹس کواسناد دی جائیں گی۔ ان ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن ٹیوٹاعرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرچیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، ٹیوٹا افسران اختر عباس بھروانہ،اظہر اقبال شاد، مصطفی کمال پاشا،فاروق احمد چیمہ ،عائشہ قاضی، عظمی نادیہ، سرفراز انور اور دیگر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
عرفان قیصر شیخ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 1200نوجوانوں نے تربیت حاصل کی ہے۔
یہ کورس صوبہ پنجاب میں بیروزگار نوجوانوں کیلئے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس (NHMP) کے 36روڈ سیفٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس میں شروع کیا گیا۔دوران تربیت انہیں محفوظ ڈرائیونگ، روڈ سیفٹی اقدامات ، حفظان صحت ، گفتگو کے آداب، کمپیوٹر سے آشنائی، عربی بول چال اور انجن و گاڑی کی بنیادی معلومات کے بارے میں آگاہی دی گئی ہے۔اس کورس کے کامیاب انعقاد کیلئے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے ساتھ سمجھوتہ کیا گیا تھا۔ دوران ٹریننگ زیر تربیت نوجوانوں کو ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیاگیا۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ ٹیوٹا تربیت یافتہ ڈرائیورز کو یقینی روزگار کی فراہمی کیلئے ملٹی نیشنل /نیشنل کمپنیز، رینٹ اے گار اور دیگر کے ساتھ رابطے کر رہی ہے اور بہت سے اداروں نے روزگار ٹیوٹا کے تربیت یافتہ ڈرائیورز کو نوکریوں دینے کیلئے پیش کش کر دی ہے۔ اس اقدام سے صوبہ میں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار