بغیر لائسنس کلاشنکوف رکھنے کے مقدمے میں مصطفی کانجو کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

منگل 5 جنوری 2016 15:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) عدالت نے بغیر لائسنس کلاشنکوف رکھنے کے مقدمے میں زین قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق وزیر مملکت کے بیٹے مصطفی کانجو کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 9جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ اکرم آزاد کی عدالت میں مصطفی کانجوکے خلاف بغیر لائسنس کلاشنکوف رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے گزشتہ سماعت پر مصطفی کانجو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 5جنوری کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا ۔ مگر گزشتہ روز دوران سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ زین قتل کیس سے بریت کے بعد مصطفی کانجو کا کوئی پتا نہیں ۔جس پر عدالت نے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزم کو 9جنوری کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا جبکہ عدالت نے مصطفی کانجو کے ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کا بھی حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں