حکمرا ن وعد ے نہیں مدت پوری کرناچاہتے ہیں، اشرف بھٹی
عمر جمشید منگل 5 جنوری 2016 16:29
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 05 جنوری۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرا ن وعد ے نہیں مدت پوری کرناچاہتے ہیں۔جوبدلے کی سیاست کرتا ہونظام بدلنااس کی بس کی بات نہیں۔ نوازشریف اورشہبازشریف کاطرزحکومت دیکھ کرنہیں لگتا وہ آئینی مدت پوری کرسکیں گے۔ وہ تشدد اورتصادم کی سیاست سے بازآنے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔
عوام کی محرومیاں حکمرانوں کی ناقص کارکردگی بیان کرنے کیلئے کافی ہیں۔صرف پیپلزپارٹی کے حامیوں کااحتساب درحقیقت تعصب اور انتقام ہے ۔شریف برادران کی منتقم مزاجی سے سب آگاہ ہیں۔ حکمران کانچ کے گھرمیں بیٹھ کرہماری قیادت کوپتھر نہ ماریں کیونکہ ہماراجوابی واران سے برداشت نہیں ہوگا۔(جاری ہے)
وہ فردوس پارک میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔
محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پنجاب کے 35شہروں کوچھوڑکرصرف لاہورمیں چند شاہراؤں کی تعمیر کوترقی کانام نہیں دیا جاسکتا۔گڈگورننس کامفہوم عوام کامعیارزندگی بلندکرناہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے اپنے انہیں گہرے کنویں میں دھکادے رہے ہیں۔ حکمرانوں کے اقتدارکاسورج عنقریب غروب ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ تخت لاہور پربراجمان شہزادوں نے ہردورمیں نفاق ،منافقت ،نفرت،لوٹ کھسوٹ اورجھوٹ کی سیاست کوفروغ دیا۔ حکمرانوں کی انتقامی سیاست دوسروں سے زیادہ خودان کیلئے خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سے مرکزتک بدانتظامی کے واقعات انتقامی سیاست کاشاخسانہ ہیں۔ وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب بتائیں وہ اوران کے بچے پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کومستردکرتے ہیں، قوم کوقرض اتاروملک سنوارسکیم کی رقوم کاحساب دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران کے ادوارحکومت میں مصیبت زدگان کیلئے اکٹھی ہونیوالی امدادی رقوم میں بھی بڑے پیمانے پرخوردبرد کی گئی ،قرض اتاروملک سنواروسکیم کے تحت بھی عوام نے بہت پیسہ دیا مگرآج تک کوئی نہیں جانتا کہ وہ رقم کہاں صرف ہوئی ۔ حکمران جماعت نے11مئی2013ء کے انتخابات میں توانائی بحران ختم کرنے کی بنیادپرووٹ مانگے مگر اب معافیاں مانگ رہے ہیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ق*الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کاانعقاد
د*لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کابورڈ آف ریونیو کے آفس کا دورہ
سردار سلیم حیدر نے بطور گورنر پنجاب عہدے کا حلف اٹھا لیا،کارکنوں کے ایک زرداری سب پہ بھاری، جئے بھٹو ..
معدنیات کی قدر ،عالمی منڈیوں میں قیمت کے اعتبار سے رائلٹی کا تعین محصولات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے‘ ..
الحمراء میں آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب کی 36ویں سالانہ نمائش کا انعقاد
پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تاریخی ورثے، بلند و بالا پہاڑوں اور خوبصورت وادیوں کے حسن سے مالا لال کیا ہے‘سپیکر ..
ری الیکشن نہیں چاہتے ،فارم 45پر الیکشن نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
پنجاب پولیس کا ایک اوربہادر سپوت فرض کی راہ میں شہید، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بھرپور خراج عقیدت
پنجاب پولیس رحیم یار خان کی انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی
پنجاب پولیس کی5سب انسپکٹرز کا شاندار کارنامہ، سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرلی
9مئی کو جو قرارداد پاس کی گئی وہ بہت بڑا دھوکہ ہوا ہے،احمدخان بھچر
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا