محکمہ ماحولیات کا کھوکھر ٹاؤن میں چھاپہ ،ہسپتال کا فضلہ برآمد کر کے گودام کو سربمہر کر دیا

فضلہ جمع کرنے والے غیر قانونی یونٹس کے خلاف آپریشن بلا تعطل جاری ہے‘ڈی جی ماحولیات

منگل 5 جنوری 2016 16:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) محکمہ ماحولیات نے کھوکھر ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کرکے بھاری مقدار میں ہسپتال کا فضلہ برآمد کرتے ہوئے گودام کو سر بمہر کر دیا۔ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر جاوید اقبال نے ٹیم کے ہمراہ دریائے راوی کے قریب گودام میں چھاپہ مارا۔ جہاں بڑی تعداد میں ہسپتال کا فضلہ رکھا گیا تھا اورگودام میں ہسپتال کے فضلہ کی چھانٹی کی جارہی تھی۔

(جاری ہے)

ڈی جی ماحولیات نے کہا کہ مہم جاری ہے او رجلد از جلد لاہور میں ہسپتالوں کا فضلہ جمع اور ری سائیکل کرنے والے یونٹس کے خلاف بلا تعطل کارروائی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا جبکہ یہ مافیا اب جگہ تبدیل کررہا ہے لیکن ٹیمیں بھی ریکی کررہی ہیں اور جہاں نشاندہی ہوتی ہے ،کارروائی کی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمام فضلہ قبضے میں میں لے کر انسنی ریٹر میں بھجوا دیا گیا ہے اور گودام کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں