سعودی عرب اورایران تنازعہ کی آڑ میں بعض فرقہ پرست قوتیں متحرک ہوچکی ہیں،سعودیہ نے اپنے شہریوں کوسزادی ہے ،اس کے بدلے پاکستان اور دوسرے ممالک میں اشتعال انگیز احتجاج شرارت ہے

اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی کابیان

منگل 5 جنوری 2016 17:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہاکہ سعودیہ اورایران تنازعہ کی آڑ میں بعض فرقہ پرست قوتیں متحرک ہوچکی ہیں،سعودیہ نے اپنے شہریوں کوسزادی ہے جس کے بدلے پاکستان اور دوسرے ممالک میں اشتعال انگیز احتجاج شرارت ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایران میں ایک ہی وقت میں کئی کئی سنیوں کو پھانسی دی گئی ،شیخ نمر کی سزا سے دودن قبل ایران کی عدالت نے 27سنیوں کو سنی ہونے کی وجہ سے پھانسی کی سزا سنائی ہے جس پر تیزی سے عمل کیا جارہاہے ،جس پر انسانی حقوق کی تنظیمیں سمیت کسی ملک میں احتجاج ہوا اور نہ ہی آج تک مذمت کی گئی،عراق ،شام ،یمن،بحرین سمیت کئی اسلامی ملکوں کے قتل و قتال میں ایران بلواسطہ یا بلا واسطہ ملوث ہے،سعودیہ کے خلاف یلغار کی اصل وجہ اسلامی ممالک کا ٹھیکیداربننا ہے،جس طرح ایران کی عدالتوں کے فیصلوں کو اس کا اندرونی معاملہ قراردیا جاتاہے اسی طرح سعودیہ کے اس فیصلے کو بھی اس کا اندرونی معاملہ سمجھنا چاہیے،ایران اور عراق میں سعودی سفارتخانہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،شیخ نمر کی سزا کی بعد ایران کا ردعمل دیکھ کر ایسے محسوس ہوتا ہے کہ ایران سعودیہ کے خلاف یلغار کرنے میں کسی بہانہ کے انتظار میں تھا،علامہ محمد احمد لدھیانو ی مزید کہاکہ حالیہ واقعہ کی آڑ میں جو فرقہ پرست قوتیں احتجاج کی صورت میں اشتعال پھیلانا چاہتی ہیں ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے،یہ عناصر پاکستان کی پالیسی اپنانے کے بجائے ایران کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں