گیس کے بدترین بحران نے عوام کیلئے مشکلات کھڑی کردی ہیں‘ میاں مقصوداحمد
حکومت بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے باتوں کی بجائے سنجیدگی دکھائے‘گھریلوصارفین کے ساتھ انڈسٹریز کوبلاتعطل گیس فراہمی کے فوری اقدامات کئے جائیں‘عوامی وفود سے گفتگو
منگل 5 جنوری 2016 17:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ لاہورسمیت صوبے بھر میں گیس کے بدترین بحران نے عوام کے لئے مشکلات کھڑی کردی ہیں‘کئی کئی گھنٹوں تک گیس کی عدم دستیابی اور پریشر کم ہونے سے کھاناپکانا ممکن نہیں رہا‘گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑنے سے بچے اور بڑے ناشتہ کئے بغیراسکول اور دفاتر جانے پر مجبور ہیں‘سردی بڑھنے اور گیس بحران کی وجہ سے لکڑی اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہے‘حکومتی دعوؤں کے برعکس عوام کی پریشانی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بجلی اور گیس کے بحران کی وجہ سے لوگوں کے روزمرہ کے معاملات درہم برہم اور زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔(جاری ہے)
یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکمرانوں کوعوامی مسائل کے حل سے کوئی غرض نہیں۔حکومت بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے محض دعوؤں اور باتوں کی بجائے سنجیدگی دکھائے اور عملی اقدامات کرے۔
گیس کی کمیابی عوام الناس کے لئے اذیت کاباعث بن چکی ہے۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ نئی گیس فیلڈزدریافت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ18کروڑ عوام کی ضروریات کوپوراکیا جاسکے۔بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ نے ملکی معیشت کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔مزدوروں کے لئے روزگار کے مواقع ختم ہوکر رہ گئے۔سرمایہ دار پاکستان میں نامساعد حالات کے پیش نظر سرمایہ کاری کرنے سے گریزاں ہیں۔گیس کی بڑے پیمانے پرہونے والی چوری ختم اور بااثرشخصیات واداروں کی جانب سے اربوں روپے کے بلوں کی ادائیگی کردی جائے تو گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں بڑی حد تک کمی واقع ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف عوام کوگیس میسرنہیں تودوسری جانب تین لاکھ نئے کنکشن جاری کردیئے گئے ہیں۔گھریلوصارفین کے ساتھ ساتھ انڈسٹریزکوبلاتعطل گیس کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
محکمہ جنگلی حیات کی کارروائی، تحفظ شدہ پرندوں کی بڑی تعداد برآمد
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
کیڈٹ کالج پنجگورکے طلبہ کا آرمی میوزیم لاہور کا دورہ
پی آر اے کی کارروائی،11ملین سے زائد کا ٹیکس ادا نہ کرنے پر تین مین پاور ریکروٹمنٹ ایجنٹس کے دفاتر سیل ..
جعفر ایکسپریس کی بوگی میں ہاٹ ایکسل کی وجہ سے دھواں بھر گیا
برٹش ہائی کمیشن لاہور کی ہیڈ کلارا سٹرینڈ ہوج کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ ،چیئرپرسن سارہ احمد سے ..
ایران کے تعلیمی تجربات سے بھی بھرپور استفادہ کریں گے‘ رانا سکندر حیات
مولانا ادریس چنیوٹی کے انتقال پر جے یو آئی( س) کا اظہار تعزیت
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
ٹیم مینجمنٹ کی رضوان کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے کی خواہش، کپتان اور رضوان راضی نہیں، ذرائع
-
کسی سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہورہے‘ مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو سب کو آگاہ کریں گے.بیرسٹر گوہر
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسما عیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ