بدعنوانی روکنے کیلئے دس بڑے لٹیروں کااحتساب کافی ہوگا،چودھری سلامت

منگل 5 جنوری 2016 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء)ممتاز سیاسی،سماجی اورکاروباری شخصیت چودھری سلامت علی نے کہا ہے کہ بدعنوانی کاسیلاب روکنے کیلئے دس بڑے بدعنوانوں کااحتساب کافی ہوگا۔ جس وقت بڑے مگرمچھ کیفرکردارتک پہنچادیے گئے اس وقت چھوٹی مچھلیاں اپنے آپ مرجائیں گی اورآئندہ کوئی لوٹ کھسوٹ کاتصور بھی نہیں کرے گا۔ فوج پاکستان کامنظم اورطاقتورادارہ ہے،اس کے سواکوئی قومی لٹیروں کااحتساب نہیں کرسکتا اورنہ کالاباغ ڈیم کی تعمیرمفادپرست اورمصلحت پسندسیاستدانوں کے بس کی بات نہیں ہے۔

وہ صادق برادرز کے زیراہتمام اسماعیل نگرمیں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔چودھری سلامت علی نے مزید کہا کہ وینٹی لیٹرزکی عدم دستیابی کے نتیجہ میں موت کی آغوش میں جانیوالے معصوم بچوں کے ورثا کی بے بسی کاتماشادیکھنے والے شرم سے ڈوب مریں۔

(جاری ہے)

ایٹمی پاکستان کے پاس بیمار بچوں کیلئے مناسب تعدادمیں بنیادی طبی سہولیات تک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرحکومت کی ترجیحات درست اوردوررس ہوتیں تو خناق کے سبب ہمارے بچے فوت ہوتے اورنہ بجلی بحران شدت اختیارکرتا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہرکام چھوڑکر بجلی منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائے ورنہ آنیوالی گرمیوں میں کراچی کی طرح کسی اورشہرمیں بھی اموات ہوسکتی ہیں۔حکمران عوام کی حالت زارپررحم کرتے ہوئے دستیاب قومی وسائل کارخ ہسپتالوں، آبی ذخائر اورڈیموں کی طرف موڑدیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں