چین کے تعاون سے ٹیکنالوجی پارک تعمیر ، پارک کی تعمیرپر1.5ارب ڈالرکی سرمایہ کاری چین کرے گا، ڈاکٹر زمریاد یاسمین رانا

منگل 5 جنوری 2016 21:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمریاد یاسمین رانانے کہا ہے کہ چین کے تعاون سے ٹیکنالوجی پارک تعمیر کیا جائے گا پارک کی تعمیرپر1.5ارب ڈالرکی سرمایہ کاری چین کرے گا ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی سربراہی میں نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے لاکھوں ترک باشندوں کو گھر بناکر دےئے گئے ہیں اورترکی کے معروف ادارے ٹوکی نے گزشتہ 15سالوں میں 8سے 9لاکھ گھر بنائے ہیں اوریہ ادارہ اگلے 5سال میں مزید 5 لاکھ گھر تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

ترکی کے اس ماڈل کے تحت لاکھوں بے گھر ترک باشندوں کو گھر فراہم کیے گئے ہیں اورانہیں اپنی چھت دی گئی ہے۔اس ماڈل کے تحت گھر تیار کر کے آسان قسطوں پر دےئے جاتے ہیں۔ترکی کا یہ ماڈل ترکی سمیت دیگرممالک میں بھی بہت مقبول اورکامیاب ہے۔میں ٹوکی کے وفد کی آمد پر بے حد مشکور ہوں پاکستان ان کادوسرا گھر ہے ۔ہمیں ان کی یہاں آمد پر خوشی ہوئی ہے ۔ہم ہاوٴسنگ سیکٹر میں ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔میں ترک صدر رجب طیب اردگان اور وزیراعظم احمد داوٴد اگلو کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے ترک ادارے کو ہماری مددکیلئے بھیجا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں