جنرل راحیل شریف کوفیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی جائے،جہاد کے نام پر مسلمانوں کے گلے کاٹنے والے خارجی ہیں،حامد رضا
منگل 5 جنوری 2016 21:31
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کوفیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی جائے۔جہاد کے نام پر مسلمانوں کے گلے کاٹنے والے خارجی ہیں۔ فرقہ واریت امت مسلمہ کیلئے زہر قاتل ہے۔عالمی سازش کے تحت تکفیریت اور خارجیت کو فروغ دیا جارہا ہے۔پاکستان میں داعش کا وجود فسانہ نہیں حقیقت ہے۔
ایران سعودی کشیدگی سے اسلام دشمن طاقتوں کو فائدہ پہنچے گا۔ حکمرانوں کے ایوان گرم اور عوام کے چولہے ٹھنڈ ے ہو چکے ہیں۔ ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے اور بد عنوانی کے نئے ریکارڈ قائم ہورہے ہیں۔ حکمران جنرل راحیل شریف کی مقبولیت سے خوف زد ہ ہیں۔ پاک فوج ملک کے بہتر مستقبل کیلئے قربانیاں دے رہی ہے اور حکمران سو رہے ہیں۔(جاری ہے)
حکومت کی ترجیحات میں تعلیم اور صحت شامل نہیں۔
سال بدل گیا لیکن غریب عوام کی تقدیر نہ بدل سکی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم المساجد پاکستان کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سیاست میں پیسہ بنانے والوں پر سیاست کے دروازے بند ہونے چاہئیں۔ عوامی مسائل کے حل کے دعویدار حکمران تین برسوں میں گیس اور بجلی کے بحران پر قابو نہیں پاسکے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی غفلت کی وجہ سے داعش پاکستان میں جڑیں پکڑ رہی ہے۔اس فتنہ کو پھیلنے سے پہلے ہی کچلا جائے۔ کراچی آپریشن پر حکومت کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لائے۔انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے ضرب علم کی ضرورت ہے۔مسلم ممالک ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات بحال کر وائیں۔ پاکستان ایران سعودی کشیدگی میں فریق کے بجائے ثالث کا کردار ادا کرے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کمشنر کی زیرِ صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے اطلاق وستھرا پنجاب کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
لاہور بورڈ سے منسلک ہونے کیلئے ہائی و ہایئر سیکنڈری سکولز و کالجز کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیرنے حلف اٹھا لیا،سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ،حافظ نعیم الرحمن
سوئی ناردرن کاگیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری، مزید 162 کنکشن منقطع، جرمانہ عائد
لاہورہائیکورٹ کی کامیاب امیدوارکے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیخلاف درخواست پر مدمقابل امید وار کو ترمیم ..
لاہورہائیکورٹ،سیاستدانوں کے نام پر سرکاری عمارتوں ،شاہراہوں ودیگر مقامات کو منسوب کرنے کیخلاف درخواست ..
پرویز الہی ٰکیخلاف دو مختلف مقدمات میں ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،سماعت دو مئی تک ملتوی
پراسیکیوشن دفتر میں کیسوں کا ریکارڈ گم کرنے پر دو کلرکوںکو ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزا
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
احتساب عدالت،بدعنوانی ریفرنس میں گرفتار شریک ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور، ملزم کو رہا کرنے ..
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی کیخلاف کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی گئی
عمران ریاض کے کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر نیب کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت