ایران ایک مجرم کی خاطر مشرق وسطیٰ کا امن برباد نہ کرے، پاکستان اسلامی عسکری اتحاد میں شامل ہو کر دہشت گردی کا خاتمہ اور مسلم امہ کا تحفظ کرے

جمعیت اہل حدیث پنجاب کے ناظم اعلیٰ میاں محمود عباس کا اجلاس سے خطاب

منگل 5 جنوری 2016 21:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے ناظم اعلیٰ میاں محمود عباس نے کہا ہے کہ ایرانی پالیسیاں خطے میں امن کیلئے نقصان دہ اور مسلم اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازش کا حصہ ہیں۔ وہ امریکہ، اسرائیل کی ڈکٹیشن پر عمل پیرا ہو کر مسلم ممالک میں منافرت اور فرقہ واریت کے بیج بو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جدہ سعودی عرب میں مرکزی جمعیت اہل حدیث سعودی عرب کے ذمہ داران کی طرف سے ایران سعودیہ کشیدگی کے تناظر میں بلائے گئے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مسلم امہ کے اتحاد اور بہتری کیلئے اقدامات کیے اور ہر مشکل گھڑی میں بلانسل و رنگ عالم اسلام کی عملی امداد کی ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر باقر النمر سمیت دیگر دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا دی اور ایسا کر کے سعودی عرب نے کوئی جرم نہیں کیا تھا کہ سعودی سفارت خانے اور قونصلیٹ کو جلایا جاتا۔

(جاری ہے)

ایران نے خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے کیلیے اس ایشو کو اچھالا۔ میاں محمود عباس نے کہا کہ حکومت پاکستان عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے اسلامی عسکری اتحاد میں شامل ہو کر دہشت گردی کا خاتمہ اور مسلم امہ کا تحفظ کرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ باقر النمر اور دیگر دہشت گردوں کو پھانسی کا عدالتی فیصلہ قرآن و سنت کے عین مطابق اور درست ہے۔ ایران اس پر سیاست نہ چمکائے اور دہشت گردوں کی خاطر مشرق وسطیٰ کا امن تباہ نہ کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں