پاکستان اور بھارت کسی کے ہاتھوں امن عمل کو یر غمال نہ ہونے دینے پر آمادہ ہیں‘ پرویز رشید
ہمیں بھارت کی مدد اور معاونت چاہیے ،کیابھارت کے پاس جو معلومات ہیں وہ پاکستان کو ملیں گی ،ان کی روشنی میں اپنا مثبت کردار ادا کرینگے ،انٹرویو
منگل 5 جنوری 2016 22:56
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ یہ خوش آئند کہ پاکستان اور بھارت اس بات پر آمادہ ہیں کہ وہ کسی کے ہاتھوں امن عمل کو یر غمال نہیں ہونے دیں گے ،پاکستان کی ریاست اور اس کے ادارے سب دہشتگردی کے خلاف لڑ رہے ہیں او رانہوں نے اچھے او ربرے ، اپنے ا ورپرائے کی کوئی تقسیم نہیں رکھی ہوئی ،ہمیں بھارت کی مدد اور معاونت چاہیے کہ ان کے پاس جو بھی معلومات ہیں کیا وہ پاکستان کو ملیں گی اوران معلومات کی روشنی میں پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرے گا ۔
بی بی سی کو انٹر ویو میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ جو بھی لوگ یہ کوششیں کرتے ہیں کہ جب بھی امن کی بات چیت کی جائے اس کو ڈی ریل کیا جائے تو دونوں ممالک ان کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور یہی اچھی بات ہے کہ ہم وہ نہیں ہونے دے رہے جو دہشتگرد چاہتے ہیں اوردہشتگردوں کی منشاء کو پورا نہیں ہونے دے رہے ۔(جاری ہے)
ان کے راستے میں دونوں حکومتیں اپنے طور پر اپنے عزم پر قائم ہیں کہ وہ دہشتگردی کے ذریعے ملک کے مسائل کو حل نہیں کریں گی بلکہ بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کیا جائے گا اور جو دہشتگردی کرے گا وہ دونوں کا مشترکہ اور انسانیت کا دشمن ہے اور سب کو دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک پاکستان کی ریاست اور اس کے ادارے ہیں وہ سب دہشتگردی کے خلاف لڑ رہے ہیں او رانہوں نے اچھے او ربرے ،اپنے اورپرائے کی کوئی تقسیم نہیں رکھی ہوئی ۔ دہشتگردی اور انتہا پسند ی کے خلاف ہمارا عزم ہے ہم اس کی ہر شکل کے خلاف ہیں اور ہم اس کی قانون سازی بھی کر چکے ہیں کہ پاکستان کی سر زمین کو دہشتگردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان کااپنا آئین اور قوانین موجود ہیں پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے ان قوانین کے اندر رہ کر اقدامات کرنے کے پابند ہیں اور ہم نے اس سے باہر نہیں نکلنا ۔ اب اس معاملے میں ہمیں بھارت کی مدد اور معاونت چاہیے کہ ان کے پاس جو بھی معلومات ہیں کیا وہ پاکستان کو ملیں گی اوران معلومات کی روشنی میں پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرے گا ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت