پنجاب فوڈ اتھارٹی کا حافظ سویٹس کے پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ، سیل کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 جنوری 2016 11:29

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا حافظ سویٹس کے پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ، سیل کر دیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جنوری 2016 ء) : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حافظ سویٹس کے پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ مارا ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز نے حافظ سویٹس کا پروڈکشن یونٹ سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

عائشہ ممتاز نے بتایا کہ پروڈکشن یونٹ میں موجود اسٹاف کے پاس میڈیکل سرٹیفیکیٹ نہیں تھا جبکہ پروڈکشن یونٹ میں زائد المیعاد دیسی گھی اور مکھن موجود تھا اور مٹھائیاں گندے ،کھلے اور بد بودار کوڑے دانوں کے پاس تیار کی جاتی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں