مولانا طارق جمیل سے ملاقات کے بعد میری زندگی میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئیں‘ وینا ملک

بدھ 6 جنوری 2016 13:46

مولانا طارق جمیل سے ملاقات کے بعد میری زندگی میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئیں‘ وینا ملک

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل سے ملاقات کرنے کے بعد میری زندگی میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں ، بلاشبہ میں نے شوبز کے ذریعے عزت اور شہرت حاصل کی مگر اب میرا رحجان شوبز سے ہٹ چکا ہے ، ہو سکتا ہے کہ مستقبل میں شوبز سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر لوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ خدا جب اپنے بندوں کے لئے ہدایت دینا چاہتا ہے تو کوئی نہ کوئی وسیلہ ضرور پیدا کرتا ہے اور میرے لیے مولانا طارق جمیل وسیلہ بن کر آئے جن کی دینی باتوں نے مجھے بے حد متاثر کیا ۔

وینا ملک نے کہا کہ میں ایک خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کر رہی ہوں ، ایک بیوی اور بچے کی ماں ہونے کی حیثیت سے میرے معمولات میں تبدیلیاں بھی آئی ہیں ۔ ہو سکتا ہے کہ مستقبل میں شوبز کو ہمیشہ کے لئے خیر باد کہہ دوں مگر اس کا ابھی میں نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں