سال 2016 ء ‘ تماثیل تھیٹر کا اسٹیج ڈرامہ ” پنجابی ٹھمکے “ بزنس کے لحاظ سے پہلے نمبر پر رہا

بدھ 6 جنوری 2016 13:58

سال 2016 ء ‘ تماثیل تھیٹر کا اسٹیج ڈرامہ ” پنجابی ٹھمکے “ بزنس کے لحاظ سے پہلے نمبر پر رہا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) سال 2016 ء میں شروع ہونے والے اسٹیج دراموں میں تماثیل تھیٹر کا اسٹیج ڈرامہ ” پنجابی ٹھمکے “ بزنس کے لحاظ سے پہلے ، شالیمار تھیٹر کا اسٹیج ڈرامہ دوسرے اور محفل تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ تیسرے نمبر پر رہا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور کے سات تھیٹر میں پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈراموں میں تماثیل تھیٹر میں پیش کیے جانیوالا اداکارہ نرگس ، سخاوت ناز اور ناصر چینوٹی کا اسٹیج ڈرامہ ” پنجابی ٹھمکے “ بزنس کے اعتبار سے دوسرے ڈراموں پر بازی لے گیا ہے ۔

اداکارہ نرگس کی آمد کے باعث ڈرامہ متاثر کن بزنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ۔ جبکہ شالیمار تھیٹر میں پیش ہونے والے اسٹیج ڈرامے ” ذرا مکھڑا دکھا “ میں اداکارہ ماہ نور ، شانزہ ، پائل چوہدری اور شاہد خان کی عمدہ پرفارمنس کے باعث دوسرے نمبر پر رہا اور محفل تھیٹر میں ندا چوہدری ، سنہری خان ، اکرم اداس اور سردار کمال کا اسٹیج ڈرامہ ” چیک کیش ہو گیا “ تیسرے نمبر پر رہا ۔ اس کے ساتھ الفلاح ، ناز ، باری اور الحمرا تھیٹر میں اوسط درجے کا بزنس ہوا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں