لمبے قد کا کسی سے مقابلہ نہیں مجھے فائدہ ضرور ہے ، محمد عرفان

بدھ 6 جنوری 2016 14:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دراز قد فاسٹ باولر محمد عرفان کا کہنا ہے کہ ان کا قد کافی لمبا ہے ان کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کے دوران ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا عامر کے آنے سے آپکا ٹیم میں رہنے کیلئے مقابلہ ہو گا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میرا قد عامر سے 2 فٹ لمبا ہے میرا اس سے مقابلہ نہیں ہو سکتا۔محمد عرفان نے کہا کہ محمد عامر کا فیصلہ مینجمنٹ کو کرنا ہے، ہمارے ساتھ اس نے کوئی برا نہیں کیا، ہم اسے ضرور سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قد آور ہونے کی وجہ سے بلے باوزوں کو آوٹ کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں