پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے‘ نجم احمد شاہ
بدھ 6 جنوری 2016 16:07
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی امراض قلب کے مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کررہاہے، اس ہسپتال کوسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ بنانے کے لیے مزید اقدامات کئے جائیں گے،دیگر شہروں میں قائم کارڈیک سینٹرز کو بھی مزید فعال اورمتحرک کیا جائے گا تاکہ پی آئی سی میں مریضوں کے رش کو کم کیا جاسکے۔
انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے معاملات بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹوPICپروفیسر ڈاکٹر ندیم حیات ملک، ایڈیشنل سیکرٹری(اسٹیبلشمنٹ) اعجاز الحق، ایڈیشنل سیکرٹری( ٹیکنیکل) ڈاکٹر سلمان شاہد، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پی آئی سی ڈاکٹر سہیل ثقلین اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔(جاری ہے)
پروفیسر ندیم حیات ملک نے سیکرٹری ہیلتھ کو بتایا کہ فرینڈز آف پی آئی سی کے تعاون سے نیا ایمر جنسی بلاک تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس پر 35کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں اور مارچ2016میں اس بلاک کے فنکشنل ہونے کی توقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پی آئی سی کے آؤٹ ڈور میں روزانہ پورے صوبے سے آنے والے تقریباً3ہزار مریضوں کو ایک ماہ کی ادویات مفت فراہم کی جاتی ہیں جس کے لیے تمام سسٹم کو کمپیوٹرائزڈ کیا گیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی آئی سی کے تمام مریضوں کا ڈیٹا بیس تیار کیا گیاہے اور پورا سسٹم آئی ٹی بیسڈ بنایا گیاہے۔ پروفیسر ندیم حیات ملک نے مزیدکہاکہ پی آئی سی امراض قلب کاسپیشلائزڈ ہسپتال ہے جہاں پورے صوبے کے علاوہ دیگر صوبوں سے بھی مریض علاج کے لیے آتے ہیں جس کی وجہ سے ورک لوڈ بہت زیادہ ہے تاہم بہتر انتظامی اقدامات اور ٹیم ورک کے نتیجہ میں پی آئی سی کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور میں نمایاں پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی آئی سی کی کارکردگی میں مزید اضافہ کے لیے حکومت سپورٹ فراہم کرے گی اور نرسز کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے پی پی ایس سی سے منتخب ہو کر آنے والی 12سو نرسز میں سے ضرورت کے مطابق نرسز کو پی آئی سی میں بھی تعینات کیا جائے گا۔ نجم احمد شاہ نے کہا کہ پی آئی سی میں ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اور آئی ٹی کا شعبہ کافی بہتر کام کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ناصرف پی آئی سی کے آئی ٹی سسٹم کو مزید ترقی دی جائے گی بلکہ دیگر ہسپتالوں میں آئی ٹی سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ہسپتالوں کے متعلقہ سٹاف کی تربیت میں پی آئی سی تعاون فراہم کرسکتاہے اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے بھی مدد لی جائے گی۔ نجم احمد شاہ نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ورک لوڈ کم کرنے کے لیے دیگر بڑے شہروں میں قائم امراض قلب کے سینٹرز اور ٹیچنگ ہسپتالوں کے کارڈیک یونٹس کو مزید فعال اور متحرک کیا جائے گا تاکہ مریضوں کو ادویات کے حصول اور علاج کے لیے دوردراز کے علاقوں لا ہور نہ آنا پڑے اور پی آئی سی میں مریضوں کا رش بھی کم کیا جاسکے۔ سیکرٹری ہیلتھ نے مزید کہا کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی بروقت فراہمی اور ان کی تسلی پہلی ترجیح ہے جس کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری