صوبائی وزیر حمیدہ وحید الدین سے کینیڈین اراکین پارلیمنٹ اور سرمایہ کاروں کے وفد الوداعی ملاقات

بدھ 6 جنوری 2016 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء ) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مضبوط معاشی روابط ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کینیڈین اراکین پارلیمنٹ اور سرمایہ کاروں کے وفد کے ساتھ الوداعی ملاقات کے موقع پر کہاکہ دونوں ممالک میں مزید معاشی تعاون کا فروغ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی معاشی پالیسیوں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں دلچسپی کے باعث معیشت کو استحکام حاصل ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں