اورنج ٹرین منصوبے کے تعمیراتی علاقوں ڈیوٹی کے دوران ماسک نہ پہننے پر 6وارڈنز کو شوکاز جاری

بدھ 6 جنوری 2016 16:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) قائمقام چیف ٹریفک آفیسرلاہور آصف صدیق نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے تعمیراتی علاقوں کے وزٹ کے دوران ڈیوٹی کے دوران ماسک استعمال نہ کرنے پر 6ٹریفک وارڈنز کو شوکاز نوٹس جاری کردےئے۔انہوں نے ڈی ایس پی اورنج لائن ٹرین بابر انورکو ہدایت کی کہ تعمیراتی علاقوں میں سروس روڈ پر پانی نہ کھڑا ہونے دیں تاکہ ٹریفک کی روانی مزید بہتر ہوسکے۔

انہوں نے وارڈنز کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں ون وے ،رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس کارروائی جاری رکھیں تاکہ شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔آصف صدیق نے اورنج ٹرین کے تعمیراتی علاقوں کے وزٹ کے دوران گردوغبار سے بچاؤ کیلئے فراہم کےئے گئے ماسک نہ پہننے پر ٹریفک وارڈنز افضل،لطیف،عدنان،لئیق،ارشد،اور اشفاق کو شوکاز نوٹس جاری کردےئے۔

(جاری ہے)

سی ٹی او نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی ،شہریوں کی مدد اور سہولت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے بھی بھر پور اقدامات کےئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اورنج ٹرین منصوبے کے گرد ونواح میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات پر خصوصی توجہ رکھی جارہی ہے تاکہ ٹریفک کا بہاؤ کسی صورت متاثر نہ ہو۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں