ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کمی کے لئے درخواست پر وفاقی حکومت کو 8جنوری کے لئے دوبارہ نوٹس جاری

بدھ 6 جنوری 2016 18:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 جنوری۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کمی کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو 8جنوری کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عا ئشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت کے پاس ایل پی جی گیس کی قیمتوں کے تعین کا کوئی اختیار نہیں قوانین کی رو سے ایل پی جی گیس کی قیمتوں کا تعین کرنا مشترکہ مفادات کونسل کی ذمہ داری ہے۔

حکو مت قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ازخود ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں غیر قانونی طور پر مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت حکومتی اقدام کو کالعدم قرار دے۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کے سرکاری وکیل نے عدالت سے ایل پی جی گیس کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے پالیسی کے متعلق تفصیلی جواب داخل کرنے کی مہلت طلب کی جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کو آٹھ جنوری کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں