لاہور،ضلعی انتظامیہ کی چھاپہ مارٹیموں کا شہر میں ایل پی جی گیس پر اوورچارجنگ کر نے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن

بدھ 6 جنوری 2016 19:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء ) ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی چھاپہ مارٹیموں نے شہر میں ایل پی جی گیس پر اوورچارجنگ کر نے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی چھاپہ مارٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایل پی جی گیس پر اوورچارجنگ کرنے پر 08دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروا کر ان کو گرفتار کروا دیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دکاندار ایل پی جی گیس کی مقرر کر دہ قیمتوں کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں کسی کوبھی ایل پی جی گیس پر گراں فروشی کی ہر گز اجازت نہ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں