لیاقت بلوچ کا صاحبزادہ ابو الخیرزبیر ،حافظ محمد سعید اور پیر اعجاز ہاشمی اور علامہ ثاقب اکبر سے ٹیلی فونک رابطہ

ایران اور سعودی عرب میں بڑھتی کشیدگی خلیجی ریاستوں میں تیزی سے بڑھ رہی ہے‘ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 6 جنوری 2016 20:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور میں ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہمناؤں صاحبزادہ ابو الخیرزبیر ،جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید اور جمعیت علمائے پاکستان کے صدر پیر اعجاز ہاشمی اور علامہ ثاقب اکبر سے ٹیلی فونک رابطہ کے بعد منصورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب میں بڑھتی کشیدگی خلیجی ریاستوں میں تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔

شیعہ سنی تقسیم اور گہری کی جارہی ہے اس کے منفی اثرات سے کوئی بھی اسلامی ملک نہیں بچے گا۔پاکستان میں طویل مدت سے فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی سازشیں کی گئی ہیں لیکن دینی جماعتوں، جید علماء اور اکابرین نے ہمیشہ اس آگ کو بھڑکنے سے روکا۔

(جاری ہے)

اب بھی دینی جماعتوں کے قائدین مثبت اور تعمیر ی کردار ادا کریں گے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ عالم اسلام کے رہنمابے حسی ،لاتعلقی اور جانبداری چھوڑیں اور امت کے مفاد کو ترجیح دیں۔

پاکستان کے وزیر اعظم ایران سعودی عرب کشیدگی کے خاتمے کے لیے ترکی ، ملائیشیا،انڈونیشیا ،امارات ،اردن کے سربراہوں کا اجلاس بلائیں۔ خود ان ممالک کو جمع کریں اور عالم اسلام میں تیزی سے بڑھتی کشیدگی وتلخی کی آگ کو روکنے کا اہتمام کریں ۔امریکہ یورپی، یونین ، روس سے بھی بات کی جائے اور چین کو بھی اعتماد میں لیاجائے۔عالمی قیادت جدید دور میں علم،صحت،دہشت گردی ،روزگار،امن کے لیے کام کرے ،دہشت گردی کاصفایا کیا جائے، اپنے وسائل اور توانائیاں جنگ کی آگ بھڑکانے پر نہ لگائی جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں