لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسر ے روز مندی کا رحجان رہا

ایل ایس ای 25انڈیکس15.94پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5385.59پربندہو ا

بدھ 6 جنوری 2016 20:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسر ے روز مندی کا رحجان رہا۔ ایل ایس ای 25انڈیکس15.94پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5385.59پربندہو ا۔مارکیٹ میں مجموعی طورپر53کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا6-کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 3کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 44 کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل21 ہزار200 حصص کا کاروبارہو ا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بائیکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈ کے8 ہزار500حصص ۔سوئی ناردرن گیس پائپ لائینز لمیٹڈ کے2 ہزار حصص۔جبکہ پاور سیمنٹ لمیٹڈکے20 ہزارحصصفروخت ہوئے۔سب سے زیادہ اضافہ فیروز سنز لیبارٹریز لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت56.67 ر و ے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ایم سی بی بنک لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.29روپے کم ہو گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں