لاہور ہائیکورٹ ، ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کمی کے ئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس جار، آٹھ جنوری کوجواب طلب

بدھ 6 جنوری 2016 21:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کمی کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے آٹھ جنوری کوجواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عا ئشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ حکومت کے پاس ایل پی جی گیس کی قیمتوں کے تعین کا کوئی اختیار نہیں قوانین کی رو سے ایل پی جی گیس کی قیمتوں کا تعین کرنا مشترکہ مفادات کونسل کی ذمہ داری ہے۔

درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ حکو مت قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ازخود ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں غیر قانونی طور پر مسلسل اضافہ کر رہی ہے، لہذا عدالت حکومتی اقدام کو کالعدم قرار دے۔ وفاقی حکومت کے سرکاری وکیل نے عدالت سے ایل پی جی گیس کی قیمتوں کا تعین کے حوالے سے پالیسی کے متعلق تفصیلی جواب داخل کرنے کی مہلت طلب کی جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کو آٹھ جنوری کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ (ایم عقیل)

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں