نصیر آباد اور والٹن میں سرچ آپریشن کے دوران 27 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 7 جنوری 2016 11:34

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 07 جنوری۔2015ء)لاہور کے علاقے نصیر آباد اور والٹن میں سرچ آپریشن کے دوران 27 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع میں نصیر آباد اور والٹن ایئرپورٹ کے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں ایک ایس پی، 2 ڈی ایس پیز اور 5 تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت بھاری نفری نے حصہ لیا۔سرچ آپریشن کے دوران شناختی کوائف چیک کیے گئے اور کوائف مکمل نہ ہونے پر 27 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیکر مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں