سٹرس کینکر و سکیب کے تدارک کیلئے پھل کی برداشت کے بعد شاخ تراشی کی ہدایت

جمعرات 7 جنوری 2016 12:37

لاہور۔7 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جنوری۔2016ء) زرعی ماہرین نے ترشاوہ باغات میں سٹرس کینکر و سکیب کے تدارک کے لیے پھل کی برداشت کے بعد شاخ تراشی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ماہرین کے مطابق تمام گرے ہوئے متاثرہ پھل کو باغبان حضرات زمین میں دبا دیں اور گرتے ہوئے پتوں اور ٹہنیوں کو اکٹھا کر کے جلا دیں۔نئے باغات لگانے کے لیے بیماری سے پاک پودے حاصل کریں۔

(جاری ہے)

پودوں پر کوئی داغ دھبے نظر نہ آئیں۔سٹرس لیف مائنر کا تدارک محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق کریں تاکہ ترشاوہ پھلوں پرکینکر کا پھیلاؤ نہ ہو سکے۔ماہرین نے کہا ہے کہ ماہ فروری میں پودوں کے تنوں پر بورڈو پیسٹ ضرور لگائیں اور سطح زمین سے ڈیڑھ تا دو فٹ پودوں پر کوئی ٹہنی نہ ہو ۔باغبان حضرات پودوں کو صحت مند و تندرست رکھنے کے لیے متوازن کھادیں بشمول عناصر کبیرہ و صغیرہ محکمانہ سفارشات کے مطابق استعمال کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں