اداکارہ صنم جنگ نے اپنے لیے بیرون ملک میں مقیم دولہا تلاش کر لیا

جمعرات 7 جنوری 2016 14:03

اداکارہ صنم جنگ نے اپنے لیے بیرون ملک میں مقیم دولہا تلاش کر لیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء) اداکارہ صنم جنگ نے اپنے لیے بیرون ملک میں مقیم دولہا تلاش کر لیا ، کل ( ہفتہ ) کو پیا گھر سدھار جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ ریما ، وینا ملک ، بندیا اور سعدیہ امام کے بعد صنم جنگ نے بھی بیرون ملک کام کرنے والے دولہا تلاش کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صنم جنگ کی شادی سید عبدالقاسم جعفری سے طے پائی ہے جو امریکہ میں مقیم ہیں ۔ صنم جنگ کل ( ہفتہ ) 9جنوری کو شادی کر کے رشتہ ادواج سے منسلک ہو جائیں گے ۔ ان کی شادی کی تقریب میں کراچی سے تعلق رکھنے والے شوبز سٹار بھی شرکت کریں گے جبکہ صنم جنگ شادی کے کچھ عرصے کے بعد امریکہ روانہ ہو جائیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں