شوبز فنکاروں نے بھی کراچی میں رینجر آپریشن میں توسیع کا مطالبہ کر دیا

جمعرات 7 جنوری 2016 14:03

شوبز فنکاروں نے بھی کراچی میں رینجر آپریشن میں توسیع کا مطالبہ کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) شوبز فنکاروں نے بھی کراچی میں رینجر آپریشن میں توسیع کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن کا قیام بہت ضروری ہے جس کے لئے ہم دہشتگردوں کے خلاف ہونے والے اس آپریشن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔اس حوالے سے لالی ووڈ کے نامور ہدایتکار و پروڈیوسر سید نور کا کہا کہ جو لوگ رینجر آپریشن کی حمایت نہیں کرتے وہ غلط لوگ ہیں اور ایسے لوگ پاکستان کے دوست نہیں ہوسکتے۔

رینجر کو امن قائم کرنے دیا جائے اور اس کے بعد یہ تمام لوگ اپنی سیاست چمکائیں۔فلم اور ٹی وی کے سینئر اداکار ایوب کھوسو کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں بدقسمتی سے دہشتگردی بہت زیادہ ہے اور اس کی آماجگاہیں بنی ہوئی ہیں اس لئے ان آمجگاہوں کا فوری خاتمہ بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اگر آپ نے اپنی قوم کو خوشحالی دینی ہے اور ترقی کرنی ہے تو پھر ان چیزوں کا خاتمہ کرنا پڑے گا۔

گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ توسیع کے خلاف ہیں وہ اینٹی پاکستان ہیں رینجر نے دہشتگرد پکڑے ہیں اس لئے ان کے آپریشن کی توسیع عارضی نہیں بلکہ مستقل ہونی چاہئیے۔نامور ماڈل حرا بٹ کا کہنا تھا کہ ہم رینجرکے ساتھ ہیں اور ملک میں امن قائم ہونا چاہئیے اس لئے رینجر کو اپنا کام کرنے دیا جائے۔اداکار ارباز خان کا کہنا تھا کہ فنکار برادری کراچی میں رینجر آپریشن کی توسیع کی حمایت کرتی ہے ملک میں امن ہوگا تو خوشحالی ہوگی اور لوگ بھی گھروں سے باہر نکلے گے۔

اداکارہ آفرین کا کہنا تھا کہ ملک میں امن اور سلامتی کے قیام کے لئے ہم ہر طرح سے رینجر کے ساتھ ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں۔فلم ہدایتکار جرار رضوی کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کو پتا چلنا چاہیے کہ پاکستان دہشتگرد نہیں بلکہ ایک پرامن اور پیار کرنے والا ملک ہے ہم برائی کوجڑ سے ختم کررہے ہیں جس سے پوری دنیا میں ہماری بدنای ہوئی ہے کہ ہم دہشتگرد ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں