لاہور ہائیکورٹ نے بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب کرائے گئے تیرہ مزدوروں کو رہا کردیا،،،عدالت نے بھٹہ مالک کی قید میں موجود مزیدسات مزدوروں کو بازیاب کرانے کا حکم دے دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 7 جنوری 2016 14:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جنوری۔2016ء)لاہور ہائیکورٹ نے بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب کرائے گئے تیرہ مزدوروں کو رہا کردیا،،،عدالت نے بھٹہ مالک کی قید میں موجود مزیدسات مزدوروں کو بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس فرخ گلزار اعوان نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی حکم پر بیلف نے بازیاب کرائے گئے تیرہ مزدوروں کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔

(جاری ہے)

بیلف نےعدالت کو آگاہ کیا کہ مانگا منڈی کے بھٹہ مالک نے مزدوروں کو زبردستی قید کر رکھا تھا اور ان سے جبری مشقت کرائی جا رہی تھی۔بیلف نے بتایا کہ مزید سات مزدور موقع سے برآمد نہیں کئے جا سکے۔ جس پر عدالت نے بازیاب کرائے گئے تمام بھٹہ مزدوروں کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے بھٹہ مزدوروں کا طبی معائنہ کرانے اور بھٹہ مالک کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنےکی بھی ہدائت کر دی۔عدالت نے تھانہ مانگا منڈی کے ایس ایچ او کو مزید سات مزدوروں کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالتی حکم پر رہائی پانے والوں میں تین خواتین اور آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں