انسداد پولیو کمیٹیاں”ضلع ناظم“ علاقائی نگران بنانے کا فیصلہ، نئے پولیو سروے ہونگے

جمعرات 7 جنوری 2016 14:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں انسداد پولیو” ضلعی کمیٹیاں“ کو تبدیل کر کے نئی بنیادوں پرسروے کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب کے تمام ضلع ناظمین کو علاقائی نگران بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ انسداد پولیو کمیٹیوں کی تشکیل نو کے بعد ہرضلع کے مقامی یوسی چیئرمین اپنے اپنے علاقے میں پولیو قطرے پلانے والی ٹیم کی سیکورٹی اور دیگر معاملات میں بھی شامل ہو گا۔

ضلعی سطح پرانسداد پولیو کمیٹیوں کیلئے ڈی سی اوز کو احکامات جاری کردیئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں انسداد پولیو کمیٹیوں کی از سر نو تشکیل کی جائے اور اس میں ہر ضلع کے مقامی یوسی کونسلرز، یوسی چیرمینز کو شامل کیا جائے تاہم ارکان اسمبلی بھی اس حوالہ سے والدین کو ترغیب دینگے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں