روجھان میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

ایک ہی خاندان کے 5بچوں کی پولیو سے متاثر ہونے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں بچے چند سال سے موروثی بیماری Cerebral Palsyمیں مبتلا ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 7 جنوری 2016 15:58

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 07 جنوری۔2015ء) محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ تحصیل روجھان ضلع راجن پور میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا اور اس حوالے سے ایک ہی خاندان کے 5بچوں کی مبینہ طور پر پولیو کے مرض سے متاثر ہونے والی خبریں حقائق کے منافی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزیدکہاکہ مذکورہ بچے چند سال سے موروثی بیماری Cerebral Palsy میں مبتلا ہیں اور گذشتہ سال بھی انہی بچوں کے بارے خبریں شائع ہوچکی ہیں۔ترجمان نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز EPIڈاکٹر منیر احمد کے حوالے سے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کے نمائندے اورماہرین اطفال پر مشتمل ڈاکٹروں کی ٹیم مذکورہ بچوں کا معائنہ کر چکی ہے جن کے مطابق بچے موروثی (Genetic) مرض Cerebral Palsy میں مبتلا ہیں جو ایک اعصابی بیماری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں