دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے،شہباز شریف

جمعرات 7 جنوری 2016 16:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے، توانائی بحران کے خاتمے کے لئے بجلی کے متعدد منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

وہ کینیڈا کے صوبے انٹاریو کے لیڈر آف دی اپوزیشن پیٹرک بران کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم اور سیاسی و عسکری قیادت یکسو ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018میں توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔ انٹاریو کے لیڈر آف دی اپوزیشن پیٹرک بران کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا مختلف شعبوں میں اصلاحاتی پروگرام شاندار ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں