چوہدری محمدسرور نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جنرل راحیل شر یف کے موقف کی مکمل حمایت کردی

جمعرات 7 جنوری 2016 16:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شر یف کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پنجاب میں دہشت گردتنظیموں کے خلاف سخت کاروائی کر نا ہوگی ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ا فواج پاکستان کی قر بانیوں پر پوری قوم انکو سلام پیش کرتیں ہیں ‘تحر یک انصاف کے پارٹی انتخابات مکمل طور پر شفاف ہوں گے جیسے ہی پارٹی ممبر شپ کا اعلان کیا جا ئیگا میں اپنے عہدے سے الگ ہو جا ؤں گا ‘تحر یک انصاف میں فیصلے مسلط نہیں کیے جاتے بلکہ پارٹی چےئر مین تمام فیصلے کارکنوں اور پارٹی راہنماؤں کی مشاورت سے کرتی ہے ‘(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی جمہو ری نہیں ”خاندانی “پارٹیاں ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں کے وفود اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی صرف فوج نہیں پاکستان کے ہر فرد کی جنگ ہے اور پاکستان تحر یک انصاف دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ کارکنوں سے گفتگو میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف میں جب تک پارٹی ممبر شپ اور پارٹی انتخابات کا اعلان نہیں ہو تا اس وقت تک تمام موجودہ عہدے اپنے عہدوں پر موجود رہیں گے اور جیسے ہی پارٹی انتخابات کا اعلان کیا جا ئیگا میرے سمیت تمام ضلعی آرگنائزر بھی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ایک بات سو فیصد یقینی ہے کہ تحر یک انصاف کے پارٹی انتخابات مکمل طور پر شفاف ہوں گے اور کارکنوں کواپنی مر ضی کے مطابق اپنے عہدے داروں کے انتخاب کا موقعہ ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی فیصلے کارکنوں کی مر ضی کے مطابق نہیں بلکہ دونوں پارٹی کی قیادت بند کمرے میں فیصلے کر پارٹی اور کارکنوں پر مسلط کر دیتی ہے مگر تحر یک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس میں مکمل جمہو ریت ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں