خواجہ خاور رشید کے والد خواجہ محبوب کی وفات پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کا اظہار افسوس

جمعرات 7 جنوری 2016 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے وویمن ایمپا ور منٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کی چےئرپرسن و آل پاکستان وویمنز ایسوسی ایشن(اپوا) کی چیف ایگزیکٹو آفسر(سی ای او) درہشوار نے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر و ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کے چےئرمین خواجہ خاور رشید کے والد گرامی خواجہ محبوب الہی کی افسوناک وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خواجہ خاور رشید سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بزنس کمیونٹی کیلئے گراں قدر قدمات ہیں اس دکھ کے موقع پر پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحو م کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں