ٹی ڈی اے پی کی تاجروں سے بین الاقوامی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں

جمعرات 7 جنوری 2016 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے دوحہ ‘ قطر میں منعقد ہونے والی 11 ویں بین الاقوامی تعمیراتی اور تعمیراتی سامان کی نمائش میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے 20 جنوری 2016ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

ادارے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چار روزہ عالمی تجارتی نمائش 9تا 12 مئی 2016ء کو منعقد ہوگی جس میں بلڈنگ اور کنسٹرکشن میٹریل سمیت دیگر تعمیراتی و عمارتی سامان مصنوعات تیار کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے جس سے شعبہ کی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے حوالے سے دیگر تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں