جمعہ المبارک، سکیورٹی گیٹ لازمی قرار، امام بارگاہوں کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت

جمعرات 7 جنوری 2016 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) آئی جی پنجاب کی طرف سے تمام ایس ایس پیز کوصوبہ بھر کی تمام مساجد، اہم امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے تمام مساجد کیلئے ” سیکورٹی گیٹ “ کی تعیناتی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تھانوں کی حدود میں واقع مساجد میں جمعہ کی ادائیگی کیلئے آنیوالے لوگوں کو جامہ تلاشی کے بعد اندر جانے دیا جائے۔

(جاری ہے)

تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔علاوہ ازیں شہروں کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں