نامور مذہبی سکالرز نے ’دلائی لاما“ کے نبی آخر الزمان کے حوالے سے بیان کو بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے نیک شگون قرار دے دیا

جمعرات 7 جنوری 2016 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء)پاکستان بھر کی تمام مذہبی و مسلکی جماعتوں سے وابستہ مذہبی سکالرز نے بدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لاما کی جانب سے حضرت محمد مصطفی کی حیات طیبہ کو پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ قرار دینے اور قرآن پاک کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے دنیا کیلئے بہترین تحفہ قرار دینے کے حوالے سے جاری بیان کو بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے نیک شگون قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

معروف مذہبی سکالر و چیئرمین مسلم کرسچن فیڈریشن قاضی عبدالقدیر خاموش،ناظم جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی،علامہ عبدالستار عاصم، محمد شفیق خان پسروری نے آن لائن سے گفتگو میں کہا کہ بین مذاہب ہم آہنگی کے فروغ سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو گا اور مذاہب میں جاری کشیدگی میں کمی سے امن کا ماحول قائم ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں