پنجاب بھر میں500ٹریفک حادثات میں 08ا فراد جاں بحق،566زخمی

جمعرات 7 جنوری 2016 17:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء ) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز500ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں08افراد جاں بحق جبکہ 566شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ188افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران08افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 215ڈرائیورز،25کم عمرڈرائیو،254مسافراور97پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ115ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت109متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد38حادثات میں47متاثرین کے ساتھ دوسرے اور گوجرانوالہ23 حادثات میں22متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل566متاثرین میں 453مرد اور113خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں67افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور362فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 137زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں402موٹر سائیکلز،68آٹو رکشے،50موٹر کاریں،28مسافربسیں،16ٹرک اور56دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں