جنرل ہسپتال، 2015میں 14 لاکھ79 ہزار 682 مریضوں کا علاج ،31کروڑ کی مفت ادویات فراہم کی گئیں ‘پروفیسر خالد محمود
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی تعمیر مکمل ہونے سے جدید سہولتوں اور ریسرچ کے دروازے بھی کھلیں گے ‘پرنسپل پی جی ایم آئی
جمعرات 7 جنوری 2016 18:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء ) ڈاکٹری پیشہ پیغمبری ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ہی دنیا و آخرت میں سرخرو ہوں گے لہذا ہمیں اپنے ذاتی مسائل کوبالائے طاق رکھتے ہوئے معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی خدمت کو اپنا نصب العین بنانا چاہیے - ان خیالات کا اظہار پرنسپل پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودنے انتظامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا- اس موقع پر ایم ایس کیپٹن (ر) ڈاکٹر نیاز احمد، اے ایم ایس ڈاکٹر جنید مرزا، ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر عارف شہزاد بھٹی ، اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر شاہد میو سمیت دیگر انتظامی ڈاکٹر بھی موجود تھے- اجلاس میں بتایا گیا کہ ادارے کے تمام شعبوں میں سینئر ڈاکٹرز کی تعیناتی اور کنسلٹنٹ کی دستیابی، جدید و معیاری طبی سہولیات کی فراہمی سے 2015ء کے دوران ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور میں 14 لاکھ79 ہزار 682 مریض آئے جنہیں صرف ایک روپے کی پرچی کے عوض تمام سہولیات سمیت وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر 31کروڑ روپے سے زائد کی مفت ادویات فراہم کی گئیں- جو حکومت پنجاب کی عوام دوست صحت مندانہ پالیسی کا آئینہ دار ہے جبکہ پانچ سو بستروں پر مشتمل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی تعمیر مکمل ہونے پر نہ صرف دماغی امراض اور حادثات کے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے نئے دور کا آغاز ہوگا بلکہ شعبہ نیورو سرجری کے بارے میں جدید ریسرچ کے دروازے بھی کھلیں گے۔
(جاری ہے)
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیر تعلیم نے امتحانی شکایات سے آگاہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا
لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..
26 سے 29 اپریل اپر پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، ترجمان
چینی زبان عالمی منظر نامہ میں بہت اہمیت اختیار کرچکی ہے، مریم نواز کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
وزیراعلی پنجاب کا وژن کھیلوں کی ترقی ہے، مختلف شہرں میں بیس بال گرائونڈز بنائے جائیں گے، صوبائی وزیرکھیل
رفیع پیر تھیٹر ،والڈ سٹی کے اشتراک سے شاہی قلعہ لاہور میں تین روزہ پپٹ شو شروع
وفاقی حکومت چینی کی برآمد کی کسی صورت اجازت نہ دے، مرکزی کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن
چینی برآمد کرنے کی ممکنہ اجازت سے پہلے ہی قیمت بڑھ گئی
ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.79فیصد کمی
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا 45 ہزارمیٹرک ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ
لاہور ،شہری کو اغوا ء کرکے تاوان وصول کرنے کا الزام، ایس ایچ او شادمان گرفتار
لاہور کے مختلف مقامات پردو افراد جاں بحق ،شناخت نہ ہو سکی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
-
گورنرپنجاب سے سرجن ڈاکٹر برگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد کی ملاقات